مائیگرنٹس کی بدحالی پر آج اپوزیشن قائدین کا اجلاس

   

کانگریس سربراہ سونیا گاندھی ویڈیو کانفرنس کی صدارت کریں گی
نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کئی اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان اجلاس منعقد کرتے ہوئے مائیگرنٹ ورکرس کی زبوں حالی پر غور کریں گے جو بڑی دقتوں کے ساتھ اپنے گھروں کو پہنچے ہیں اور اب بھی بے شمار مائیگرنٹس اپنے وطن سے دور ہیں۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے جمعہ کو دوپہر میٹنگ طلب کی ہے جس میں تقریباً 20 اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گے۔ وہ مائیگرنٹس کے مسئلہ پر اپوزیشن کی طرف سے آگے کی حکمت عملی پر بات کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ بعض ریاستوں میں لیبر قوانین کو کمزور کئے جانے کا بھی جائزہ لیں گے۔