مائیگرنٹ ورکرس کی تائید میں کمیونسٹ جماعتوں کا آج ملک گیر احتجاج

   

Ferty9 Clinic

ٹریڈیونین تنظیموں کی تحریک، لیبرس کے تحفظ میں حکومت ناکام
حیدرآباد ۔21۔ مئی(سیاست نیوز) ملک کی تمام کمیونسٹ پارٹیوں نے مائیگرنٹ ورکرس کی صورتحال سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف جوائنٹ سنٹرل ٹریڈ یونینوں کے ملک گیر احتجاج کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، سی پی آئی ایم ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) ، آل انڈیا فارورڈ بلاک، آر ایس پی اور دیگر تنظیموں نے مائیگرنٹ لیبرس کے تحفظ کے سلسلہ میں احتجاجی لائحہ عمل کی تائید کی ہے۔ ان پارٹیوں نے کہا کہ سڑکوں پر پیدل جانے والے مائیگرنٹ لیبرس کو ریلوے اور بسوں کے ذریعہ آبائی مقامات منتقل کیا جائے۔ انہیں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے ۔ ہر غریب خاندان کو آئندہ تین ماہ تک ماہانہ 7,500 روپئے مالی امداد فراہم کی جائے۔ غریب ورکرس ، لیبرس اور کسانوں کو تین ماہ تک مفت راشن ، دال ، تیل اور دیگر ضروری اشیاء سربراہ کی جائے ۔ کمیونسٹ جماعتوں اور تنظیموں نے کہا کہ خانگی شعبہ کے اداروں کو ہدایت دی جائے کہ وہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔ ان تنظیموں اور جماعتوں نے کل 22 مئی کو قومی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے۔