مابعد چناؤ تشدد : مودی کا گورنر بنگال کو فون

   

مرکز نے رپورٹ طلب کی، ممتا بنرجی کی اپیل برائے امن
کولکتہ /نئی دہلی : گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکھڑنے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں فون کیا اور ریاست کی لاء اینڈ آرڈر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا کیونکہ کئی اضلاع سے مابعد چناؤ تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پورا انتخابی عمل مکمل ہونے تک پولیس اور لاء اینڈ آرڈر کا انتظام الیکشن کمیشن اور مخصوص سرکاری شعبوں کے ذمہ ہوتا ہے ۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ کئی جگہوں پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پارٹی دفاتر کو آگ لگائی اور بی جے پی ورکرس پر حملے کئے ہیں۔ اس دوران مرکزی وزارت داخلہ نے حکومت بنگال سے پوری لاء اینڈآرڈر صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ دریں اثناء ممتا بنرجی نے عوام اور بالخصوص اپنی پارٹی کے حامیوں اور ورکرس سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ 2 مئی کے نتائج میں ٹی ایم سی نے زبردست فتح حاصل کی ۔