ماحولیاتی تحفظ پر عمل آوری کرنے والے نوجوان کو تہنیت

   

ریاض : سعودی عرب میں ماہی گیری کے شعبے میں ترقی اور خدمات انجام دینے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے آگاہی پیدا کرنے پرایک نوجوان شہری کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔مکہ معظمہ ریجن کی وزارت ماحولیات ،پانی و زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انجینئر ماجد بن عبداللہ محمد الخلیف کی طرف سے شہری وائل عیدروس کوماہی گیری کے شعبے میں ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پرعملدرآمد کرانے پر شیلڈ اور شکریہ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔سعودی شہری عیدروس نے القنفذہ گورنری میں بحر احمر کے ساحل کے قریب سے شکار کی گئی ناجل اور الطرادی مچھلیوں کو واپس سمندر میں چھوڑنے کی کوششیں کرتے دیکھا گیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں عیدروس کو نایاب نوعیت کی مچھلیوں کے شکار کے حوالے سے قوانین پرعملدرآمد کراتے دیکھا گیا۔