٭ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گیوٹرس نے کہا کہ ماحولیات پر ساری دنیا کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے ۔ گرین مستقبل کے لئے اپنی معیشتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے ورنہ ساری انسانیت غرق ہوجائے گی ۔ انہوں نے سارے ممالک پر زور دیا کہ کووڈ۔19 وباء کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تونائی ، ٹرانسپورٹ اور انڈسٹری میں تبدیلی کے اقدامات شروع کئے جانے چاہئے ۔ دولتمند ممالک کو کوئلہ اور ایندھن کے دیگر استعمالات کو روک دینا ہوگا۔