ماحولیات کی حفاظت‘حب الوطنی کا جذبہ بیدارکرنے کی کوشش

   

دیگلور۔20جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (CIO) ملک گیر شجر کاری مہم کے تحت، جس کا نعرہ “مٹی میں ہاتھ، دل وطن کے ساتھ” شہر میں ایک بامقصد پروگرام، عوام الناس میں بیداری کے لیے پربھات پھیری، شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد نئی نسل میں ماحول سے محبت، فطرت کی حفاظت، اور حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اردو و سیمی انگلش پرائمری اسکول میں ایک بامقصد پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی نگرانی محترمہ ناظمہ قیصر عبدالحمید (صدر تنظیم) نے کی، جبکہ صدارت ہیڈ ماسٹر شیخ فردوس نے کی۔ مہمانوں میں محترمہ نصرت جہاں (ناظم جماعت) عالمہ شکیلہ صدف اور اقصیٰ ثمر (صدر جی۔آئی اؤ) ، سید حامد علی بیدری(سابق ہیڈ ماسٹر) موجود تھے۔نظامت کے فرائض معلمہ عشرت جہاں نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ پروگرام میں اسکول کے طلباء￿ و طالبات نے رنگا رنگ کلچرل سرگرمیاں پیش کیں ۔ قبل ازیں منعقدہ ڈرائنگ مقابلے و تقریری مقابلے کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا، اور اول و دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر شیخ فردوس نے آرگنائزیشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں بھی وہ اس طرح کی مثبت، تعمیری اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔پروگرام کے بعد تنظیم کے ذمہ داران، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی قیادت میں طلبہ کی ایک شجر کاری پربھات پھیری۔نکالی گئی، جو شہر کی فضاء میں ماحولیاتی دوستی کا پیغام لے کر نکلی۔ ریالی کے بعد اسکول کے اطراف میں باقاعدہ پودے لگائے گئے، جس میں میونسپل کونسل کے آفیسر کنال انگرتوار نے بھی شرکت کی۔
اس مہم میں شجرکاری کے لیے پودے فراہم کرنے میں ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرمسز نیلم کامبڑے، ڈپٹی چیف آفیسرمسز سواتی واکوڑے،سینیٹری انسپکٹر رتن دیپ سوریا ونشی، اور گؤرو جادھو تعاون فراہم کررہے ہیں۔ پروگرام نہ صرف بچوں کی تربیت و شعور بیداری کا سبب بنا، بلکہ دیگلور شہر میں فطرت دوستی اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔