میٹرو ریل کے سبب 2600درختوں کو کاٹنے کی مخالفت
ممبئی۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر سی کالونی میں 2600 سے زائد درختوں کو کاٹ دینے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے جہد کاروں ، بالی ووڈ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے کے سامنے خاموش احتجاج کیا ۔ متعدد جہدکار جو اس راستے سے ممبئی میٹرو ٹرین کیلئے راسہت بنانے کے پراجکٹ کے لئے اس کالونی کے سینکڑوں درختوں کو گرانے کے مخالف ہیں۔ انہوں نے جوہو پر واقع امیتابھ بچن کے بنگلے کے روبرو مظاہرہ کیا ہے ۔ ان مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے اور اس پر یہ پیغام لکھا تھا ’’ آر سی کو بچاؤ ‘‘ اور ’’ باغ ، جنگلات کا متبادل نہیں ہوسکتے ‘‘ ۔ قبل ازیں منگل کے دن بچن نے اپنے ٹوئپیٹر پر کہا تھا کہ میرے دستور کو طبی ایمرجنسی لاحق ہوگئی ہے اور انہوں نے موٹر کار کے بجائے میٹرو ریل کو ترجیح دی ہے جو آرام دہ اور زیادہ کارآمد ہے اور فضائی آلودگی کا حل بھی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درخت اگاؤ ، میں نے اپنے باغ میں درخت اگائے ہیں ۔ کیا آٖ نے بھی ایسا ہی کیا ہے ؟ ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر اشونی بھیڈے نے بھی میٹرو پراجکٹ کی بچن کی تعریف کو سراہا ہے ۔