مادر ڈیری اور امول کے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

   

نئی دہلی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دؤدھ سربراہ کرنے والی سرکردہ کمپنیوں مادر ڈیری اور امول نے اپنے تمام اقسام کے دودھ کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا ہے جس پر اتوار سے عمل ہورہا ہے ۔ فیول ، سبزی اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان عوام کو دودھ کی قیمتوں میں اضافہ سے ایک اور جھٹکا لگا ہے ۔ مادر ڈیری نے فی لیٹر 3 روپئے اضافہ کیا ہے جبکہ امول نے فی لیٹر دو روپئے کا اضافہ کیا ہے ۔