مادھاپور میں قماربازی کااڈہ بے نقاب

   

حیدرآباد : اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور زون نے قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ قمار بازی کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ کی ایک ہوٹل موریا ان میں جاری تھی ۔ خفیہ اطلاع پر ایس او ٹی نے دھاوا کیا اور 9افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 50ہزار روپئے نقد رقم اور 9 موبائیل فون ضبط کرتے ہوئے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے حوالے کردیا ۔