حیدرآباد۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس نے ایک ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 گرام ایم ڈی ایم اے نشیلی ادویات پر مشتمل تین پیاکٹس ضبط کرلئے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے محمد بن حسن اور کے راکیش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں تین موبائیل فون 16 ہزار نقد رقم اور ہنڈای گاڑی کو ضبط کرلیا۔ ع