مارچ کے پہلے ہفتہ میں گروپ I‘پھر گروپ II اور III کے نتائج

   

2,734 جائیدادوں کیلئے 5.51 لاکھ امیدواروں نے قسمت آزمائی
حیدرآباد۔ 18 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپI، II اور III کے نتائج جاری کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لاکھوں بیروزگار طلبہ کی جانب سے بے چینی سے انتظار کئے جانے والے نتائج مارچ کے پہلے ہفتہ میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ پہلے گروپ I مینس، جنرل رینکنگ کی فہرست جاری کی جائے گی، اس کے بعد گروپ II اور گروپ III کے نتائج جاری کرنے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے۔ ان تینوں امتحانات کے ذریعہ پر کی جانے والی 2,734 جائیدادوں کیلئے جملہ 5 لاکھ 51 ہزار 247 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ہے۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ گروپI امتحانات کا کامیاب طریقہ سے انعقاد کیا گیا جس کے تناظر میں شفاف انداز میں نتائج جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 2022ء میں 503 جائیدادوں کیلئے پہلی مرتبہ گروپ I کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اسی سال اکٹوبر میں پریلیمس کے امتحانات منعقد ہوئے۔ جنوری میں پرچوں کے افشاء کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے جون 2023ء میں ان امتحانات کا انعقاد کیا گیا تاہم بائیومیٹرک نہ لینے کی وجہ سے ہائیکورٹ نے اس امتحان کو منسوخ کردیا۔ 2023ء میں کانگریس حکومت تشکیل پانے کے بعد انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے کے مطابق جاب کیلنڈر کا اعلان کیا گیا، تب تک گروپ پریلیمس کا امتحان دو مرتبہ منسوخ ہوچکا تھا۔ فروری 2024ء میں ان جائیدادوں میں 63 جائیدادوں کو شامل کرتے ہوئے جملہ 563 جائیدادوں کیلئے تازہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 9 جون کو ریاست بھر میں 897 امتحانی مراکز میں پریلیمنری امتحان ہوا جس میں 3.02 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ مینس کیلئے 31 ہزار 382 امیدوار کوالیفائی ہوئے۔ 21 سے 27 اکتوبر تک مینس امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ 2