مارکٹ سے روح افزاء ہوا غائب‘پاکستان نے دہی سپلائی کی پیشکش

,

   

نئی دہلی۔ گرمی سے بچنے کے لئے کئی لوگ شربت اور کولڈرنکس کا سہارا لیتے ہیں۔ ایسے میں روح افزاء شربت کو آپ کس طرح بھول سکتے ہیں۔ ویسے تو بازار میں کئی اقسام کے کولڈرنکس دستیاب ہوتے ہیں لیکن روح افزاء کی بات ہی کچھ اور خاص ہے۔

بتادیں کہ مقدس ماہ صیام میں روح افزاء کی مانگ کافی بڑھ جاتی ہے کیونکہ لوگوں کا مانا ہے کہ اس کا استعمال گلہ تر کرنے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔

ماہ صیام میں اس کی مانگ 25سے 30فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں فی الحال مانگ اور سپلائی کا تناسب بگڑ ا ہوا ہے۔ ادھر روح افزاء تیار کرنے والی کمپنی نے مانگ کو جلد سے جلد پورا کرنے کی بات کہی ہے۔

وہیں پاکستان نے بھی بھارت میں رہ رہے لوگوں کی مدد کے لئے روح افزاء سپلائی کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایسے میں پاکستان سے روح افزاء تیار کرنے والی کمپنی ہمدرد نے واگھا سرحد کے ذریعہ روح افزاء کی سپلائی کو یقینی بنانے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان کی ہمدرد کمپنی کی سی ای او عثمان قریشی نے ٹوئٹ کے ذریعہ حکومت ہندکو روح افزاء کی پیشکش کی ہے۔ عثمان کا یہ ٹوئٹ کافی تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

اس کولے کر لوگ تمام طرح کا تبصرہ کررہے ہیں۔ہر موقع پر روح افزاء مہمانوں کے لئے سربراہ کئے جانے والے مشروبات کی پہلی پسند ہوتا ہے۔

خاص کر مسلمان گھرانوں میں اس کا استعمال کافی اہمیت او ردلچسپی کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ روح افزاء مارکٹ سے غائب ہے۔

بالخصوص ماہ صیام میں اس کا استعمال کافی شدت کے ساتھ ہوتا ہے جبکہ اس بار رمضان میں یہ مارکٹ سے غائب ہے