مارک زکر برگ کو ایلون مسک کا ’کیج فائیٹ‘ چیلنج قبول

   

نیویارک : فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے ٹیسلا، سپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی طرف سے حقیقی’ کیج فائٹ‘(پنجرے کے اندر لڑائی)کا چیلنج قبول کر لیا۔ ایلون مسک کی طرف سے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو یہ چیلنج ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹویٹ کے جواب میں دیا گیا تھا۔اس ٹوئٹر صارف نے ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’میٹا کمپنی کی طرف سے ٹوئٹر کے مقابلے میں اس جیسی ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے۔