نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے زکربرگ کو دھمکی اپنی آنے والی کتاب میں دی ہے۔کتاب میں اپنی اور مارک زکربرگ کی ملاقات کی تصویر پرتبصرہ کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے لکھا کہ اوول آفس میں زکر برگ اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر مجھ سے ملنے آتے تھے اور وہ بہت اچھے رویہ کا مظاہرہ کرتے تھے لیکن پس پردہ صدر کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اب زکربرگ کی کڑی نگرانی کر رہے ہیںکہ اس باراس نے کوئی غیر قانونی کام کیا تو باقی کی زندگی جیل میں گزارے گا۔