نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ہمیشہ ماریشیس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کورونا وائرس وباء جیسے چیلنجس میں نئی دہلی نہ صرف ماریشیس بلکہ سیچیلس کو بھی تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے آج اپنے بھوٹانی ہم منصب لوتے ٹی شیرنگ سے بات کی اور کورونا بحران سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بھوٹانی لیڈر سے فون پر بات چیت کرنے کے بعد مودی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ کنگ جگمے وانگچوک اور وزیراعظم بھوٹان میں کورونا کے خلاف لڑائی اچھی طرح لڑ رہے ہیں۔