ماریوپول بم دھماکے ، تین زخمی

   

کیف: روس کے زیر قبضہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں پیر کو ایک کار بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ روسی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔روسی مقامی میڈیا آر ٹی کے مطابق کار شہر کے وسط میں ہاؤس آف کلچر کے قریب کھڑی تھی جہاں سے روسی اہلکار اٹیک آپریٹ کررہے ہیں۔ آر آئی اے نووستی نے کریملن انتظامیہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کار بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے۔دریں اثنا لوہانسک کے علاقے کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی ہائیڈے نے کہا کہ روسی فوجی یوکرین کے شہر سیویروڈونٹسک کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔سی این این نے رپورٹ کیا کہ یوکرین میں اتوار کو ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے، جبکہ پچاس گھروں کو نقصان پہنچا۔