ماسکو۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے ماسکو میں واقع روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس (ایف ایس بی) ہیڈکوارٹر کے قریب فائرنگ میں ایک اور افسر کی ہاسپٹل میں موت ہو گئی۔روس جانچ کمیٹی نے گزشتہ روز اس کی اطلاع دی۔کمیٹی نے بیان جاری کر کے کہا کہ حملہ آور کی شناخت ماسکو رہائشی یوجینی منیرووف (39) کی شکل میں ہوئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام منیرووف نے ایف ایس بی ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے موقع پر ایک افسر کی موت ہو گئی تھی اور دوسرا افسر زخمی ہو گیا تھا جس کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔اس حملہ میں ایک شہری سمیت دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم کی شخصیت اور جرم کی وجوہات سمیت حملے کی تمام حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔اس سے قبل ایف ایس بی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ایک نامعلوم مسلح شخص نے حکام پر فائرنگ کی جس میں ایک افسر کی موت اور دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔