ماسکو میں روس کے مصلح دستوں کے مرکزی گرجا کا راج ناتھ نے کیادورہ

,

   

سنگھ نے ماسکو میں ماد فاتح کی یاد گار پر گلہائے عقید ت پیش کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے سپاہیوں کو راجناتھ نے خراج عقید ت بھی پیش کیاہے

ماسکو۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز شانگھائی کواپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) سے قبل روس کے مصلح دستوں کے مرکزی گرجا اور میوزیم کامپلکس کا جمعہ کے روز دورہ کیاہے۔

ڈیفنس منسٹرس ایسسی او اجلاس میں شرکت کے لئے سنگھ جویہاں پہنچے ہیں‘ مذکورہ ملک کے لئے اپنے تین روز ہ دورے کا شروعات اپنے وفد کے ساتھ بڑے گرجا گھر کا دور ہ کے ذریعہ خراج عقیدت کی پیشکش کے ساتھ کیاہے۔

وزرات دفاع کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے روس فیڈریشن کے مصلح دستوں کے مرکزی گرجا اور ماسکو میں میوزیم کامپلکس کا آج صبح دورہ کیاہے‘ ان کے ساتھ روسی اورہندوستانی حکام بھی موجود تھے۔

مذکورہ گرجا گھر میں روسی او رہندوستانی حکام کے ساتھان کی موجودگی پر مشتمل دوتصویریں بھی انہوں نے پوسٹ کی ہیں۔ روسی فیڈریشن کے مصلح دستوں کا مذکورہ مرکزی گرجا‘ جو اس سال 20جون کے روز ہی کھلا تھا‘ یہ بڑا ارتھاڈکس عیسائی گرجا گھر ہے جس کو ملٹری کے نام منسوب کردیاگیاہے۔

روس کے مصلح دستوں کے چھ شعبوں کے نام پر سنہری گنبدوں کو عظیم پادریوں سے منسوب کیاگیاہے۔ اس میوزیم جو چرچ کامپلکس میں ہے عظیم حب الوطنی کی جنگ اور روسی مصلح دستوں کی تاریخ کی نمائش کرتی ہے۔

سنگھ نے ماسکو میں ماد فاتح کی یاد گار پر گلہائے عقید ت پیش کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے سپاہیوں کو راجناتھ نے خراج عقید ت بھی پیش کیاہے۔

میٹنگ کے آغاز سے قبل دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 75ویں سال کی تکمیل کے موقع پر ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں ایس سی او کے ڈیفنس منسٹرس‘ سی ایس ٹی او اور سی ائی ایس کے ممبرس کے ساتھ لی گئی ایک گروپ تصویر بھی ڈیفنس ترجمان نے ٹوئٹ کیاہے۔

جمعرات کے روز سنگھ نے کہاکہ روس کے اپنے ہم منصب جنرل سرگے شوئگو کے ساتھ میٹنگ شاندار رہی اور اس دوران روس کے سکیورٹی ضرورتوں ملک کے دفاع کے ردعمل کے طور پر غیر معمولی حمایت فراہم کرنے ارادوں کا اظہار کیاہے۔

دونوں ممالک نے ہندوستان میں اے کے 47کے203رائفل تیار کرنے کا بڑے معاہدہ کو قطعیت دیاہے۔

مذکورہ اے کے 47‘203اس رائفل جدید حصہ ہے‘ جو ہندوستان کے چھوٹے ہتھیاروں کے نظام (ائی این ایس اے ایس)کو تبدیل کریں گے۔

مذکورہ ایس سی او اٹھ ممبر ممالک انڈیا‘ کازکستان‘ چین‘ کریاگستان‘ پاکستان‘ روس‘ تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ہے۔