ماسکو میں ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 افراد لقمہ اجل

   

ماسکو : روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دارالحکومت ماسکو کے جنوب مشرقی علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی-تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 4 زخمیوں کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا۔ اس ہوٹل میں الارم سسٹم نصب تھا لیکن خراب تھا۔