ماسک نہ پہننے والے 272افراد کیخلاف معاملہ درج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد14جون(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک کولازمی قراردیئے جانے کے بعد بغیرماسک کے گھروں سے نکلنے والوں پر جرمانہ عائد کیاجارہا ہے ۔اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے بیداری بھی پیدا کی گئی تھی۔شہر کے قطب اللہ پور ڈیویثرن میں گذشتہ 15دنوں کے دوران 272افرادکوماسک نہ پہننے پر معاملہ درج کیاگیا۔ ڈسچارج مینجمنٹ ایکٹ51dکے تحت قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کیاجارہا ہے ۔سرکل انسپکٹر جیڈی مٹلہ بالاراجو نے یہ بات بتائی۔