ماسک پہننے پر آٹو میں صرف آدھا کرایہ تلنگانہ کے ایک آٹو ڈرائیور کی انوکھی پیشکش

   


حیدرآباد۔ آپ نے اب تک شاپنگ پر یا پھر ایک شئے کی خریدی پر دوسری شئے مفت میں ملنے کی بات تو سنی ہوگی تاہم کورونا وبا کے اس دور میں ایک آٹو ڈرائیور نے انوکھی پیشکش کے ذریعہ تمام کو حیرت زدہ کردیا ہے ۔تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے پُلی مامڈی دیہات میں ایک آٹو ڈرائیور نے ماسک کے استعمال کی اہمیت کواجاگر کرنے کے لئے ایک روزہ ڈسکاونٹ کے حصہ کے طورپر اپنے آٹو پر ایک انوکھا فلکسی لگایا۔ تلگو زبان میں لگائے اس فلکسی جس کی کافی گوشوں سے ستائش کی گئی پر ماسک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاگیا کہ ماسک لگاکر اس کے آٹومیں بیٹھنے پر کرایہ میں 50 فیصد کی کمی ہوگی۔اس فلکسی کو دیکھ کر مسافرین نے دوسرے آٹوز کے مقابلہ اس کے آٹو میں سفر کرنے کو ترجیح دی۔اس فلکسی میں لکھا گیا ہے ماسک کے استعمال پر بیداری کی خواہش،ماسک کا استعمال کیجئے ،خاندان کا تحفظ کیجئے۔آگے لکھاگیا کہ ماسک استعمال کرتے ہوئے دیہات اور ملک کا تحفظ کیجئے ۔