ماسک کے استعمال میں کمی پر حکومت کو تشویش

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے آج متنبہ کیا کہ ملک میں فیس ماسک کے استعمال میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مریضوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 32 تک پہنچ گئی ہے ۔ نیتی آیوگ ممبر (ہیلت) ڈاکٹر وی کے پال نے دہلی میں جوائنٹ نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ملک میں ماسک کا استعمال کووڈ کی دوسری لہر سے قبل کے مقابل گھٹ گیا ہے جو اچھی بات نہیں ۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو متنبہ کیا کہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں اور عوام کو احتیاطی تدابیر کے پابند بنائیں ۔