ماسک کے بغیر ہاسپٹلس میں داخلہ ممنوع

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کیسیس کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے تمام سرکاری ہاسپٹلس اور طبی مراکز پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ماسک کے بغیر ہاسپٹلس پہونچنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ پہونچنے والوں کو ہاسپٹلس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس پر سختی سے عمل آوری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اومی کرون کیسیس کے معاملے میں ریاست کو ملک بھر میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد محکمہ صحت نے سخت اقدامات کرنے شروع کردئیے ہیں ۔ شہر حیدرآباد اومی کرون کے ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہورہا ہے ۔ جس کو دیکھتے ہوئے کورونا کے پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹلس میں ماسک کے بغیر پہونچنے والوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ شہر حیدرآباد میں ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف پہلے ہی ایک ہزار روپئے کے جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔۔ ن