اجزا : بکرے کا قیمہ آدھا کلو، ماش کی دال(اُبلی ہوئی)دو پیالی، پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، تیج پتا ایک عدد، ٹماٹر(اُبلے اور کٹے ہوئے) تینعدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، ادرک(باریک کٹے ہوئے) دو کھانے کے چمچے، پیاز(باریک کٹی ہوئی)دو عدد، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچیں(موٹی کٹی ہوئی) چار عدد، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، گھی تین سے چار پیالی، ہرا دھنیا ہری مرچ ادرک سجانے کیلئے۔
ترکیب : دیگچی میں گھی پگھلا کر پیاز سنہری کریں۔اس میں قیمہ ،لہسن،ادرک،ٹماٹر،ہری مرچیں،ہلدی،ثابت گرم مسالہ اور تیج پتا ڈال کر بھونیں۔پھر دال، میتھی،لال مرچ،گرم مسالہ، ادرک اور نمک ملا کر دَم پر رکھ دیں۔مزیدار قیمہ ڈش میں نکالیں اسے ہرا دھنیا ہری مرچیں اور ادرک سے سجاکرپیش کریں۔
