مالابارگولڈ اینڈ ڈائمنڈز ملک میں سب سے بڑی سونے اور ہیرے کے زیورات کی ریٹیل چین میں ایک ہے، جو اپنا نیا شوروم شاہ علی بنڈہ، حیدرآباد میں 3 ستمبر 2022ء کو افتتاح کرے گا۔ تلنگانہ میں یہ 17 واں شوروم ہے اور حیدرآباد میں 11 واں شوروم ہے۔ 10 ممالک میں زائد از 280 اسٹورس کے ساتھ ایک عالمی جویلر ہیں۔ چارمینار کے علاقہ میں یہ بالکل پہلی آؤٹ پوسٹ موجودگی ہوگی اور زیورات کے خریداروں کو ایک پریمیم جویلری کی خریداری کے تجربہ کی پیشکش کی جائے گی۔
8100 مربع فیٹ رقبہ پر محیط یہ اسٹور عروسی زیورات کا غیرمعمولی رینج ڈسپلے کرے گا اور روزمرہ پہننے کے زیورات جو سونے، ہیرے، پلاٹینم اور قیمتی نگینوں میں ہوں گے۔ علاوہ ازیں مالابار ناتراشیدہ ہیرے کے زیورات، ڈیوائن انڈین ہیریٹیج جویلری، نسلیاتی دستکاری زیورات کے کلکشن، پریسیا قیمتی نگینوں کے زیورات، زاؤں لائف اسٹائل زیورات اور مزید ڈسپلے پر ہوں گے۔ روزمرہ کے کلکشنس اور ڈیزائنر زیورات مرضع اور قیمتی ڈیزائنوں کے مجموعی رینج کے ساتھ علحدہ سیکشنوں پر اس اسٹور میں ہوں گے۔ الماس اور پولکی کے کلکشنس کے منفرد متفرق زیورات خصوصیت کے حامل ہیں۔ یہ آؤٹ لیٹ ایسے زیورات فراہم کرتا ہے جو بازار کی مطلوبات کو پورا کرنے کیلئے خاص طور پر تیار کئے گئے ہیں جبکہ یہ تمام رسومات اور تہواروں کیلئے بھی موزوں ہوں گے۔
مالابار گروپ کے چیرمین مسٹر ایم پی احمد نے کہا کہ ’’ہم شاہ علی بنڈہ، حیدرآباد میں ہمارے بالکل نئے شوروم کے افتتاح پر خوش ہیں۔ ہر نئے اسٹور کے افتتاح کے ساتھ ہمارا مقصد ہوتا ہے کہ ہمارے گاہکوں تک مزید رسائی حاصل کی جائے اور ان کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے۔ ہمارے اسٹورس گاہکوں کو غیرمعمولی خریداری کے تجربہ کے ساتھ نفیس دستکاری اور ہر موقع کیلئے موزوں ڈیزائنوں کے وسیع رینج کی قسم فراہم کریں گے۔ ہمارا ہدف شوروم کی گنتی اور فروخت دونوں کے ضمن میں دنیا میں سرکردہ جویلری ریٹیل برانڈ بننا ہے۔ ہم حیدرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ان کی خدمات کا موقع فراہم کیا۔
گاہکوں کیلئے اپنے عہد کے حصہ کے طور پر اس برانڈ نے ایک ہندوستان، ایک سونے کی قیمت، کا منفرد اقدام کیا ہے جس میں 100%BIS ہال مارکڈ اور ذمہ دارانہ ذریعہ کے سونے کیلئے سونے کی کوالیٹی اور خالصیت میں سمجھوتہ کئے بغیر ملک میں تمام ریاستوں میں یکساں سونے کی قیمت کی پیشکش کی جارہی ہے۔ یہ برانڈ اپنے عہد کا اعادہ کرتا ہے تاکہ واجبی قیمت کے وعدہ کے ساتھ گاہکوں کیلئے پیسے کی بہتر قدر کو یقینی بناسکے، جس میں وسیع پیمانے کے پراڈکٹس کیلئے واجبی قدر اضافی کے تعین پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز اپنے گاہکوں کو 10 وعدوں کی پیشکش کرتا ہے۔ ان وعدوں میں شفاف قیمت کا ٹیاگ، جس میں واقعی تیاری کی لاگت، سونے کا وزن، خالص وزن اور زیورات کے نگ کی قیمت کا تذکرہ کیا جاتا ہے، زیورات کیلئے یقینی تاحیات دیکھ بھال، سونے کی صدفیصد قدر جبکہ پرانے سونے کے زیورات کی مکرر فروخت کی جائے اور تبادلہ پر صفر منہائی، BIS 100% ہال مارکنگ، سونے کی خالصیت کی صداقت، IGI اور GIA مصدقہ ہیرے ہے جو 28 پوائنٹ کوالیٹی چیک عالمی معیارات کے مطابق کو یقینی بنانا، واپس خریدی کی گیارنٹی اور ذمہ دارانہ ذرائع اور واجبی لیبر مشقیں شامل ہے۔
گروپ کے سی ایس آر اقدام کے حصہ کے طور پر مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز اعلان کرتا ہے کہ اس علاقہ میں مختلف خیراتی اور انسانی دوستی سرگرمیوں کیلئے اسٹور سے کمائے گئے منافع کا 5% مختص کیا جائے گا۔