مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس شوروم میں خصوصی نمائش ’’آرٹسٹری‘‘ کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (راست) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس، سوماجی گوڑہ شوروم نے ’’آرٹسٹری‘‘ خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس میں گولڈ، ڈائمنڈ اور قیمتی نگینوں کے زیورات کی نمائش و فروخت کی جارہی ہے۔ بہترین کاریگروں کی جانب سے خوبصورت زیورات تیار کئے گئے ہیں جو ان کے تجربے اور اندرون ملک مہارت کی روشن مثالیں ہیں۔ نمائش کا نظریہ Experience Wearable Art ہے۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ انتظامیہ کی ٹیم اور معزز مہمانوں اور بہی خواہوں کی موجودگی میں مہمان خصوصی ملاریڈی نارائنا ہاسپٹل کی ایم ڈی ڈاکٹر پریتی ریڈی نے خصوصی نمائش ’’آر ٹسٹری‘‘ کا افتتاح انجام دیا۔ نمائش میں مالابار گولڈ کے خصوصی برانڈز کے مختلف اقسام کے زیورات نمائش و فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں۔ یہ نمائش مالابارگولڈ اینڈ ڈائمنڈس، سوماجی گوڑہ شوروم پر 21 تا 29 ڈسمبر 2019ء جاری رہے گی۔