مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس میں ‘MINE’ ڈائمنڈ جیویلری شو

   

20 فیصد ڈسکاؤنٹ اور ایک سال کیلئے مفت انشورنس : محمد علی رجائی
حیدرآباد 8 ڈسمبر (پریس نوٹ) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مہدی پٹنم شوروم میں ‘MINE’ ڈائمنڈ جیویلری شو کا آغاز عمل میں لایا گیا۔ 7 تا 11 ڈسمبر جاری رہنے والے اس شو میں برائیڈل، سولیٹائر، اوری ڈے کلکشن، سلبرشن نیکلس، مینس جیویلری اور پلاٹینم جیویلری کو نمائش اور فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔ اسٹور ہیڈ محمد علی رجائی نے کہاکہ اس ایک ہفتہ کے دوران ‘MINE’ ڈائمنڈ جیویلری کی خریداری پر ڈائمنڈ والیو کا 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ اس خصوصی پیشکش کے علاوہ تمام ‘MINE’ ڈائمنڈ جیویلری کو خصوصی IGI سرٹیفکیشن کے علاوہ لائف لانگ فری مینٹیننس اور ایک سال کے لئے فری انشورنس سہولت حاصل رہے گی۔