وزیرداخلہ محمود علی نے افتتاح کیا، تمام طبقات کی پسند ایک چھت تلے دستیاب
حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) ملک کے ایک بڑے گولڈ اینڈ ڈائمنڈ ریٹیل چین، مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے 27 نومبر کو یہاں سوماجی گوڑہ میں اس کے فلیگ شپ اسٹور کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے کیا۔ اس موقع پر مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی اہم شخصیتیں بشمول مالابار گروپ چیرمین ایم پی احمد، معاون چیرمین ڈاکٹر پی اے ابراہیم حاجی، وائس چیرمین کے پی عبدالسلام، منیجنگ ڈائرکٹر انڈیا آپریشنس او اشہر، منیجنگ ڈائرکٹر، انٹرنیشل آپریشنس شام لال احمد، ریٹیل ہیڈ (ریسٹ آف انڈیا)، پی کے سراج کے علاوہ کسٹمرس اور بہی خواہوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یہ نیا اسٹور مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کا اپنی نوعیت کا پہلا آرٹسٹری کانسیپٹ اسٹور ہے جو زیورات کی خریداری کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ 25,000 مربع فیٹ پر پھیلے ہوئے اس اسٹور پر سونے، ہیرے، پلاٹینم اور سلور کے جیولری ڈیزائنس کا وسیع رینج دستیاب ہے جس میں دستکاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ شہر کے مختلف کمیونٹیز کی روایات، پسند اور ذوق کے مطابق زیورات کا وسیع تر کلکشن دستیاب ہے۔ متاثرکن ہلکے وزن کے زیورات اور قیمتی نگینے جڑے زیورات پیش کئے جارہے ہیں۔ اس اسٹور میں ایک خصوصی ویڈنگ ارینا بھی شامل ہے جہاں دلہنوں کیلئے خوبصورت ڈیزائنس کے زیورات دستیاب ہیں۔ مالابار گروپ چیرمین ایم پی احمد نے کہا کہ اس پہلے مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس آرٹسٹری اسٹور کا مقصد تمام کسٹمرس کو ہر موقع موزوں بہترین زیورات فراہم کرنا ہے۔ اس برانڈ نے ایک ٹیلیویژن اشتہار بھی جاری کیا ہے جس میں اس کی برانڈ ایمبسیڈر تمنا بھاٹیہ نے اس آرٹسٹری اسٹور کے مختلف آفرس کو پیش کیا ہے۔ حال میں اس کمپنی نے حیدرآباد میں اس کے گولڈ اینڈ ڈائمنڈ مینوفکچرنگ یونٹ کے ساتھ ہندوستان میں تلنگانہ میں اس کی پہلی گولڈ ریفائنری قائم کرنے کیلئے 750 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا جس سے ریاست میں کم از کم 2500 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ آرٹسٹری اسٹور مجوزہ سرمایہ کاری کے سلسلہ میں اس برانڈ کا پہلا قدم ہے۔