مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے دوسرے آؤٹ لیٹ کا امریکہ میں 31 اگسٹ کو افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگسٹ ( راست ) مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اپنے دوسرے آؤٹ لیٹ کا 31 اگسٹ 2019 کو امریکہ کے نیوجرسی میں واقع ازلین میں افتتاح انجام دے گا جبکہ آنے والے چھ ماہ میں مزید 21 نئے اسٹورس کھولے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اب اپنے کاروبار کو بنگلہ دیش ، سری لنکا ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، مصر اور ترکی تک توسیع دے گا جو دراصل اس کے عالمی توسیعی ( گلوبل اکسپانشن 2023 ) کے مطابق ہوگا ۔ اس موقع پر مالا بار گروپ کے صدرنشین ایم پی احمد نے بتایا کہ ان کا گروپ ہندوستان ، مشرقی وسطی ، جنوب مشرقی ایشیا اور یو ایس اے کے دس شہروں میں اپنے آؤٹ لیٹس چلاتا ہے اس وقت مالا بار گولڈ اینڈڈائمنڈس میں 4000 سرمایہ کار ہیں جس کا اونر شپ ماڈل انتہائی صاف و شفاف ہے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ سرمایہ کاری کرنے والوں میں 19.4 فیصد سرمایہ کار ایسے ہیں جو گروپ کے ہمہ وقتی ملازمین ہیں ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس صرف جویلری اور ڈائمنڈس تک ہی محدود نہیں بلکہ ان میں رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ ، شاپنگ مالس ، ہائپر مارکیٹ ، ٹکنالوجیز ، گھریلو ساز و سامان اور الیکٹرانکس ، گھڑیاں اور دیگر خدمات شامل ہیں۔