مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے نئے شوروم کا حبشی گوڑہ میں تمنا بھاٹیہ کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : دنیا میں زیورات کے لیے چند اعلیٰ سطحی کمپنیوں میں شمار کئے جانے والے مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے حیدرآباد میں 9 ویں شوروم کا افتتاح 23 اکٹوبر کو 11-30 بجے دن حبشی گوڑہ میں ٹالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا جو کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں ۔ اس وقت تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی ، حبشی گوڑہ کارپوریٹر بیتھی سوپنا ریڈی ، بیتھی سبھاش ریڈی ( اُپل ایم ایل اے ) اور مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مینجمنٹ ٹیم ارکان مسرزس او ایشر ، ایم ڈی انڈین آپریشن ، سراج پی کے ، علاقائی سربراہ کے علاوہ دیگر معزز مہمانان اور خیر خواہ شریک تھے ۔ نیا شوروم حبشی گوڑہ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب قائم کیا گیا ہے جہاں پارکنگ کی بہترین سہولیات دستیاب ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے پہلے سے ہی دس شورومس ہیں اور عنقریب مزید 4 شورومس بھی کھولے جائیں گے ۔ افتتاحی پیشکش کے طور پر جتنے وزن کا سونا خریدا گیا ہے اتنے ہی وزن کا ایک چاندی کا سکہ مفت پیش کیا جائے گا جو 23 ، 24 اور 25 اکٹوبر 2019 تک صرف حبشی گوڑہ کے شوروم پر جاری رہے گا ۔ یہ پیشکش دیوالی کی اُس پیشکش کے علاوہ ہے جہاں 15000/- روپئے کے سونے کے زیورات خریدنے پر ایک سونے کا سکہ اور ڈائمنڈ جویلری کے ہر 15000/- روپئے کی خریداری پر سونے کے دو سکے پیش کئے جائیںگے ۔ یہ پیشکش 10 نومبر 2019 تک کارکرد ہے ۔ نئے شوروم میں نئی طرز کے اسٹائلش اور روایتی اور عصری زیورات دستیاب رہیں گے ۔ جنہیں زیورات سے چاہت رکھنے والوں کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جن میں BIS ہال مارک ، مائن برانڈ ڈائمنڈس جنہیں مختلف آزمائشی مراحل سے گزرنے کے بعد ہی جیسے 28 پوائنٹ کوالٹی چیک کیا جاتا ہے ۔ IGI ، GIA کا سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے ۔ دریں اثناء مالا بار گروپ کے ایم ڈی انڈین آپریشن مسٹر اوایشر نے کہا کہ گروپ کے بزنس کو سات بنیادی اصولوں پر تیار کیا گیا ہے ۔ شفافیت ، سونے کے خالص ہونے کے لیے ، BIS ہال مارک ، لائف ٹائم مینٹیننس ، مفت انشورنس ، سونے کے تبادلے پر کوئی کٹوتی نہیں ، دیانتداری اور سخت محنت ۔۔