مالویہ نگر میں پیزا ڈلیوری بوائے میں کورونا وائرس کی تشخیص

   

نئی دہلی، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی دہلی کی پوش کالونی میں ایک پیزا ڈلیوری بوائے میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کی تشخیص ہونے سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ۔جنوبی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ نے جمعرات کو بتایا کہ مالویہ نگر میں پیزا کی ڈلیوری کرنے والے ایک لڑکے کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس کے بعد احتیاطاََ 72 لوگ جو اس کے رابطے میں آئے تھے انہیں گھر میں قرنطین کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ متاثر لڑکے کے ساتھ کام کرنے والے 17 دیگر کو بھی قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے ۔