مالیگاوں : شہریت قانون و این آر سی کے خلاف خواتین کی ریلی

   

مالیگاوں 7 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مالیگاوں میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دوسری بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں صرف خواتین شریک تھیں۔ کہا گیا ہے کہ اس ریلی میں 80 ہزار خواتین نے شرکت کی ۔ احتجاج کے اختتام پر ریلی کی کنوینر جنتادل ( سکیولر ) کی کارپوریٹر شان ہند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر سیول نافرمانی تحریک کی اپیل کی ۔ 19 ڈمسبر کو بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مالیگاوں میں ایک زبردست ریلی منظم کی گئی تھی ۔ اس ریلی میں 60 ہزار افراد شریک تھے ۔ احتجاج کے موقع پر دوکانیں اور کاروباری ادارے بند رکھے گئے ۔ خواتین نے اپنی ریلی میں جامعۃ الصالحات سے شہیدوں کی یادگار چوک تک مارچ کیا جو پرامن رہا ۔