مالی میں فرانسیسی زبان کی سرکاری حیثیت ختم

   

مالی : مالی نے فرانسیسی زبان کی سرکاری حیثیت ختم کر دی ہے۔ملک میں 1960 سے بحیثیت سرکاری زبان مرّوج فرانسیسی زبان کو نئے آئین کی رْو سے کام کی زبان کا درجہ دے دیا گیا ہے۔مالی میں 18 جون کو کروائی گئی رائے شماری میں 96،91 مثبت ووٹوں اور آئینی عدالت کے منظوری کردہ نئے آئین کی رْو سے فرانسیسی زبان سرکاری زبان نہیں رہی۔نئے آئین کے متن کے مطابق اب کے بعد ملک میں فرانسیسی زبان کو بطور کام کی زبان استعمال کیا جائے گا اور ملک میں بولی جانے والے 13 قومی زبانوں کو سرکاری زبانوں کا درجہ دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ فرانس کی سابقہ کالونی ‘مالی’ میں 1960 میں حصولِ آزادی کے بعد سے فرانسیسی زبان کو بحیثیت سرکاری زبان استعمال کیا جا رہا تھا۔ملک میں تقریباً 70 مقامی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ 1982 میں جاری کردہ فیصلے کے ساتھ 13 زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دے دیا گیا تھا۔