مالی میں گشت لگانے والے فوجی قافلہ پر حملہ، 24 ہلاک

,

   

بکاکو،19 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقے میں اسپیشل آپریشن کے تحت گشت لگانے والے قافلہ پر ہونے والے حملے میں فوج کے 24 اہلکارمارے گئے ہیں جبکہ 29 زخمی ہوگئے ہیں۔ مالی فوج نے یہ اطلاع دی۔ مالی سکیورٹی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقوں میں بہتر ڈھنگ سے دہشت گردوں کاسراغ لگانے اور تعاقب کرنے کے لیے ٹانگوں ٹانگوں نام سے ایک دوطرفہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔مہم کے دوران پیر کو تااوکورٹ میں گااو علاقے میں گشت لگانے والے فوجی قافلہ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 فوجی مارے گئے اور 29 زخمی ہوگئے ۔ بیان کے مطابق مہم کے دوران 17 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں اور تِلوئی میں نائیجیرئی فورسز نے 100 مشتبہ افرادکوپکڑ لیا اور 70 موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ البتہ دہشت گردوں کے خلاف چوکسی برتنے کیلئے محکمہ پولیس اور سیکوریٹی فورسس کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔