حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلیا ۔ بالا پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس بالا پور کے مطابق 34 سالہ شیخ اکرم جو پیشہ سے پینٹر ایرہ کنٹہ علاقہ کے ساکن شیخ سلطان کا بیٹا تھا۔ کل شیخ اکرم کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا بھی سامنا تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
