مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد : مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے پریشان دو افراد نے خودکشی کرلی۔ چھتری ناکہ اور مائیلاردیو پلی پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 34 سالہ سریدھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، کل رات خودکشی کرلی۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ مائیلاردیو پلی پولیس کے مطابق 40 سالہ سنتوش ساہو جو پیشہ سے مزدور برنداون کالونی مائیلار دیو پلی میں رہتا تھا، لاک ڈاؤن کے سبب یہ شخص شدید مالی پریشانی کا شکار ہوگیا۔ بہار سے تعلق رکھنے والا سنتوش ساہو مکان کا کرایہ ادا کرنے کے موقف میں بھی نہیں تھا اور مقروض ہوگیا تھا جس کے سبب ذہنی تناؤ کے عالم میں دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔