واشنگٹن : امریکہ نے مالی میں روس نواز واگنر گروپ کی تعیناتی میں سہولت کاری” اور ملک میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینے پر موجودہ وزیر دفاع سمیت تین فوجی عہدیداروں پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔پابندیوں کا ہدف مالی کی فوج کے 3 اعلیٰ افسران ہیں جن کے نام کرنل ساڈیو کمارا جو فرانسیسی شہریت رکھتے ہیں اور ملک کے وزیر دفاع ہیں، کرنل الو بوائی دیارا اور لیفٹیننٹ کرنل اداما باگویوکو اور دو فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق واشنگٹن نے بتایا کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ ان مالیاتی عہدیداروں نے مالی میں واگنر گروپ کی مجرمانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان اہلکاروں نے اپنے لوگوں کو واگنر گروپ کی طرف سے غیر مستحکم سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار بنا دیا ہے اور یوکرین میں واگنر گروپ کی کارروائیوں کے فائدے کیلئے اپنے ملک کے خودمختار وسائل کے استعمال کا راستہ کھول دیا ہے۔ پابندیوں کے تحت امریکہ میں ان اہلکاروں کے کسی بھی اثاثے کو منجمد کر دیا گیا ہیاور ان کے اور امریکی کمپنیوں یا افراد کے درمیان لین دین کرنا ممنوع ہو گیا تھا۔واشنگٹن کے مطابق دسمبر 2021 میں واگنر کی مالی میں آمد کے بعد سے اس ملک میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں 278 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر مالی کی مسلح افواج کی جانب سے گروپ کے عناصر کے ساتھ مل کر شروع کیے گئے آپریشنز کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھی ہیں۔