نئی دہلی: یوم جمہوریہ کا سی-295 کارگو طیارہ پہلی بار یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر اپنا جوہر دکھائے گا۔فضائیہ کے ترجمان نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ دیسی ساختہ سی-295 کارگو طیارہ پہلی بار یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والے فلائی پاسٹ میں حصہ لے گا۔انہوں نے کہا کہ پریڈ میں تینوں افواج کی خواتین اگنی ویروں کا دستہ بھی شامل ہوگا، جس میں فضائیہ کی 48 خواتین اگنی ویر شامل ہوں گی۔فضائیہ کے دستے کی قیادت اسکواڈرن لیڈر رشمی ٹھاکر کریں گی۔ ان کے ساتھ اسکواڈرن لیڈر سومیتا یادو، پرتیتی اہلووالیہ اور فلائٹ لیفٹیننٹ کیرتی روہیل بھی ہوں گی۔ فلائی پاسٹ میں کل 51 طیارے حصہ لیں گے جن میں سے 29 لڑاکا طیارے ، 8 ٹرانسپورٹ طیارے اور 13 ہیلی کاپٹر ہوں گے ۔ اس دوران فضائیہ کے لڑاکا طیارے تینگل فارمیشن بنائیں گے جو 1971 کی جنگ کی یاد دلاتا ہے ۔ راج پتھ پر ہونے والے فلائی پاسٹ میں فضائیہ کی خواتین فائٹر پائلٹس بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کو 15 ستمبر کو ہی اسپین سے پہلا سی-295 کارگو طیارہ ملا تھا۔