مال و زر کے بجائے اخلاق و کردار کی بنیاد پر رشتے طئے کرنے کا مشورہ

,

   

سیاست و ملت فنڈ سے رشتوں کا دوبدو پروگرام ، سینکڑوں والدین و سرپرستوں کی شرکت ، قاری الیاس باشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : والدین اور سرپرستوں کی بے تابی و بے چینی کو دور کرنے اور انہیں اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے معیاری و من پسند رشتوں کی تلاش کے لیے سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام دوبدو ملاقات پروگرام آج اتوار رئیل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ منعقد ہوا ۔ جس میں دونوں شہروں اور مضافاتی علاقوں و اضلاع کے والدین کی کثیر تعداد نے شریک ہو کر لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے اور رشتوں کے لیے والدین سے باہمی گفتگو بھی کی ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جو اس پروگرام کی نگرانی کی اور والدین نے ملاقات کرتے ہوئے اس پروگرام پر مبارکباد بھی دی اور وہیں رشتوں کے ضمن اور ان دنوں بڑھتی ہوئی گھوڑے جوڑے و بے جا رسومات کے تدارک اور وقت پر نکاح اور دوسرے موضوعات پر اظہار خیال بھی کیا ۔ لڑکیوں کے 220 اور لڑکوں کے 125 رجسٹریشن کروائے گئے ۔ پروگرام میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ملک اور بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں و دیگر ممالک کے ناظرین کے لیے سیاست کے فیس بک ، سیاست ٹی وی ، یوٹیوب پر راست پروگرام کا مشاہدہ کرنے کی سہولت رکھی گئی تھی ۔ ملک و بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، دوحہ قطر ، دوبئی اور دیگر ممالک میں تارکین وطن اور دوسرے ممالک کے باشندوں نے اس پروگرام کے آغاز سے اختتام تک مشاہدہ کیا اور تاثرات پیش کیے ۔ پروگرام کو دیکھ کر پروگرام کو لائیک کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک جن جن لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین نے استفادہ کیا انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ مال و زر کے بل بوتے پر رشتوں کا انتخاب نہ کریں بلکہ اخلاق کردار کو بنیاد بنائیں ۔ انہوں نے پروگرام کی سراہنا کرتے ہوئے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خاں کو مبارکباد بھی پیش کی ۔ قاری الیاس باشاہ نے کہا کہ آج والدین رشتوں کی تلاش میں کافی فکر مند ہیں ۔ ان کی اس فکر کو دور کرنے کے لیے یہ پروگرام ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ۔ الحمدﷲ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر کی کاوش و کوششوں سے کئی لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج کے بندھن میں جڑ گئے اور کامیاب زندگی بسر کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر سیادت علی نے پروگرام کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ اکثر والدین کی پسند و نا پسند کا معاملہ خوبصورتی ، رنگ و دولت ، سیم و زرپر ہوتا ہے ۔ جب کہ قرآن و حدیث کا علم ، اخلاق و کردار کو اہمیت دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب لڑکا اور لڑکی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجاتے ہیں تو اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں اور نکاح کے ذریعہ وہ اپنے ایمان ، سنت ، رزق میں اضافہ کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ نکاح کے بعد والی زندگی کا معاملہ صرف موت تک باقی نہیں رہتا بلکہ ان کی اولاد سے ہوتا ہوا انسان کی موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے ۔ شہ نشین پر ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد تاج الدین ڈپٹی ڈائرکٹر انوسٹیگیشن لوک ایوت حکومت تلنگانہ ، میر انور الدین ، ناظم الدین ، ڈاکٹر ناظم علی ، صالح بن عبداللہ ، شاہد حسین اور دیگر موجود تھے ۔ پروگرام میں تعلیمی اعتبار سے کاونٹرس بنائے گئے تھے جس کے لیے انجینئرنگ ، میڈیسن ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹ ، ایس ایس سی ، عالم و فاضل ، انٹر میڈیٹ ، بی ایس سی ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، عقد ثانی و تاخیر سے شادی اور معذورین کے لیے کاونٹر رکھے گئے ۔ ان کاونٹرس پر میر انور الدین ، شاہد حسین ، ڈاکٹر دردانہ ، ڈاکٹر سیادت علی ، سیدناظم الدین ، ناظم علی ، الیاس باشاہ ، ثانیہ ، شہناز ، تسکین ، شاہانہ ، غلام محی الدین فاروق ، محترمہ شمیم نے رہبری و رہنمائی کی ۔ اس کے علاوہ سوپروائزنگ اسٹاف کی حیثیت سے محترمہ خدیجہ بیگم ، خالد محی الدین اسد ، فرزانہ ، فریدہ بیگم ، محمد نصر اللہ خاں اور دوسروں نے رہنمائی کی ۔ اس پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی رکھا گیا اور جن والدین نے کمپیوٹرس و آن لائن رجسٹریشن کروایا ۔ ان والدین کو فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس دیکھتے ہوئے دیکھا گیا ۔ مسرس ثنااللہ خاں ، حیات حسین حبیب ، میر لیاقت علی ہاشمی ، خواجہ نعیم الدین سابق ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر اور سماجی کارکن محترمہ شائستہ علی ڈائرکٹر weareone نے بھی کاونٹرس کا مشاہدہ کیا اور جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست سے بات چیت کی ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام مالکین رائیل ریجنسی جناب سعید بن محمد القیعطی ، جناب فیصل بن علی القیعطی اور جناب امجد حسین سے اظہار تشکر کیا ۔۔
اپوزیشن ایم ایل ایز کو
حلقہ ترقیاتی فنڈس کم ملیں گے !
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس حکومت اپنی دوسری میعاد میں اسمبلی حلقہ ترقیاتی فنڈس فراہم کرنے کے معاملہ میں اپوزیشن ایم ایل ایز کے حلقوں کے لیے فنڈس کی فراہمی کم کرنے اور ٹی آر ایس ارکان کے حلقوں میں فراخدلانہ فنڈس فراہم کرنے کی پالیسی بنا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد سے ایسے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اپوزیشن پارٹیوں کے ایم ایل ایز کو زیادہ رقومات الاٹ نہیں کی جائیں گی ۔ اب تک ہر ایم ایل اے کو متعلقہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 3 کروڑ روپئے الاٹ کئے جاتے تھے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ ان کی حکومت فنڈس جاری کرنے میں اپنے ارکان اور اپوزیشن ممبرس میں کوئی امتیاز نہیں کرے گی ۔۔

سیاست و ملت فنڈ کے رشتوں کے دوبدو پروگرام کی جھلکیاں
l سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے منعقدہ رشتوں کے دوبدو ملاقات پروگرام کا آغاز 11 بجے ہوا ۔ صبح کے اوقات موسم سرد ہونے کے باوجود والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے فنکشن ہال میں موجود تھی ۔۔
l جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جو اس دوبدو پروگرام کی نگرانی کی والدین نے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔
l ملک اور بیرونی ممالک میں مقیم افراد کے لیے سیاست کے فیس بک ، یو ٹیوب ، سیاست ٹی وی ، اور یو ٹیوب پر راست پروگرام کی سہولت رکھی گئی ۔ امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، دوحہ قطر ، دوبئی اور دیگر ممالک کے تارکین وطن نے اس پروگرام کے آغاز سے اختتام تک دیکھا ۔
l تقریبا 35 ہزار سے زائد ناظرین نے 92 ویں دوبدو ملاقات پروگرام کو دیکھ کر اپنے تاثرات پر خوشنودی و انتظامیہ سے مبارکباد دی کا اظہار کیا ۔
l جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام نے والدین کی رہبری و رہنمائی کی ۔
l والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور کمپیوٹر کی مدد سے لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس سے واقفیت بھی کروائی گئی ۔۔
lاس پروگرام میں والدین کو رشتوں میں آسانی پیدا ہونے کے لیے دعاؤں کا ورقیہ بھی تقسیم کیا گیا ۔
lدوبدو پروگرام کا 4 بجے شام اختتام ہوا ۔۔