سنگاریڈی کی عوام کیلئے روزانہ پینے کے پانی کی سربراہی کا مطالبہ
سنگاریڈی ۔سنگاریڈی میں وقفہ وقفہ سے بارش کے باعث سنگاریڈی مانجراڈیم کے ذخیرہ آب میں اضافہ دیکھا جار ہا ہے ۔فورم فار بیٹر سنگاریڈی کے صدر سریدھر مہیندر و نائب صدر محمد سجاد خان ‘ مہیش کمار جنرل سکریٹری اور دیگر نے سنگاریڈی مانجراڈیم کا معا ئنہ کرنے کے بعدریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو ‘ رکن پا رلیمان ‘ ضلع انتظامیہ اور مقامی رکن اسمبلی سے مطالبہ کیاکہ سنگور پراجکٹ سے پانی سنگاریڈی مانجرا ڈیم کو چھوڑ تے ہوئے سنگاریڈی اور اطراف واکناف کی عوام کو روزانہ پینے کا پانی سربراہ کیا جائے ۔ کیو نکہ تقریباً 3 سال سے سنگاریڈی مانجرا ڈیم خشک ہو چکا تھا ۔سنگاریڈی کی عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑااور سنگاریڈی میں دو ‘تین دن میں ایک مرتبہ پینے کا پانی سربراہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو پینے کے پانی کی شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حالیہ بارش کی وجہ سے سنگور پراجکٹ میں تقریباً 25 ٹی ایم سی اور سنگاریڈی مانجراڈیم میں ذخیرہ آب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔لہذا سنگاریڈی کی عوام کو روزآنہ پینے کا پانی سربراہ کیا جائے اور سنگاریڈی مانجرا ڈیم میں سیاحوں کیلئے ایک دلکش مقام بنا تے ہوئے ترقیاتی کام انجام دیا جائے۔