حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : (سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے حدود میں مانسون سیزن کے ختم ہونے تک سڑکوں کی کھدائی اور انہیں کاٹنے پر فوری اثر کے ساتھ امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار نے کل ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے شہر میں سڑکوں کی کھدائی اور انہیں کاٹنے پر امتناع عائد کیا ۔ تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرس اور ایگزیکٹیو انجینئرس کو ہدایت دی گئی کہ جی ایچ ایم سی کے تمام چھ زونس میں جہاں کہیں بھی سڑک کھدائی کے کام کئے جارہے ہیں انہیں فوری روک دیا جائے اور انہیں یکم جون تک گاڑیوں کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے پہلے جیسا بنادیا جائے ۔۔