کیرالا کے ساحل سے 4 جون کو مانسون کے ٹکرانے کا امکان
حیدرآباد۔ 2۔جون۔(سیاست نیوز) مانسون کی آمد میں تاخیر گرمی کی شدت کے برقرار رہنے کا سبب بنے گی۔ جنوب مغربی مانسون 4جون کو کیرالا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے اور اس کے بعد ہی جنوبی ہند کی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جاری کی جانے والی پیش قیاسی میں کہاگیا ہے کہ مانسون کی آمد میں 4یوم کی تاخیر ریکارڈ کی جار ہی ہے عام طور پر یکم جون کو جنوب مغربی مانسون کیرالا کے ساحل سے ٹکراتا ہے لیکن تاخیر کے نتیجہ میں اب مانسون 4جون کو کیرالا کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔ بتایاجاتاہے کہ 29 مئی کو ملک کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کے بعد ہی محکمہ موسمیات نے مانسون کی آمد میں تاخیر کے سلسلہ میں پیش قیاسی کرتے ہوئے اس اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ جنوب مغربی مانسون کی آمد میں تاخیر ہوگی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے دو ہفتہ قبل جاری کئے گئے اعلامیہ میں اس بات کی پیش قیاسی کی تھی کہ جنوب مغربی مانسون کی قبل از وقت آمد متوقع ہے اور 24یا26 مئی کو جنوب مغربی مانسون کیرالا میں ساحل سے ٹکرائے گا اور لکشادیپ ‘ انڈمان نکوبار‘ تمل ناڈو میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا‘ اس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیا تھا کہ 29 مئی کو مانسون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے لیکن اب جو اعلامیہ جاری کیاگیا ہے اس میں اس بات کی تو ثیق کردی گئی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کی آمد میں تاخیر ہوگی اور 4 جون سے کیرالا ‘ تمل ناڈو اور لکشادیپ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔3
تلنگانہ :مانسون کے دوران یکساں بارش کا امکان نہیں
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے لیے انڈین میٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ ( آئی ایم ڈی ) کی موسمی پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں یکساں بارش ہونے کے آثار نہیں ہیں ۔ تلنگانہ کے وسطی اضلاع میں معمول اور معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ شمالی اور جنوبی اضلاع میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے ۔ مانسون سیزن کے دوران مجموعی طور پر تلنگانہ ریاست میں معمول یا معمول کے قریب بارش ہونے کے حالات رہیں گے ۔ جون 2026 کے لیے اس کی موسمی پیش قیاسی میں آئی ایم ڈی نے کہا کہ بالخصوص مانسون کی آمد کے مرحلہ میں تلنگانہ میں امید افزا بارش کا امکان ہے جس میں ریاست کے کئی مقامات پر معمول اور معمول سے زیادہ بارش ہونے کا قوی امکان ہے ۔ تاہم مانسون سیزن کے بعد کے مہینوں جولائی اور است میں بارش کے معاملہ میں بہت غیر یقینی صورتحال کا امکان ہے ۔۔ A/a/b