مانسون کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس کا انعقاد

   

پانی جمع ہونے کی مقامات کی نشاندہی کرکے موثر اقدامات پر زور
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ انٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ڈائرکٹر وی بی کملاسن ریڈی نے مانسون سے قبل مانسون کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ کملاسن ریڈی نے جی ایچ ایم سی حدود کے اندر 141 شناخت کی گئی واٹر لاگنگ ہاٹ اسپاٹ پر سیلاب کی نگرانی اور ٹریفک کے انتظام پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ مانسون سیزن کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ موسلا دھار بارش کے دوران بجلی کی بحالی ، سیلابی پانی کو متعین نالوں کی طرف موڑنے ، موسمی بیماریوں ، خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی اور دیگر ضروری ہنگامی مدد کیلئے آپدا مترا والینٹرز اور این جی اوز کی تعیناتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے SACHET موبائل اپلی کیشن اور دیگر سرکاری سرویس کو یقینی بنانے ایکشن پلان پر بات کی گئی ۔ اجلاس میں حیدرآباد کلکٹر ، جی ایچ ایم سی ، محکمہ فائر ، حیڈرا ، ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل ، میڈیکل اینڈ ہیلت، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی اور حیدرآباد سائبر آباد ، رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ش