مانسوکھ ہیرن کی موت کا معاملہ۔ سچن وازے کے دوساتھی تحویل میں

,

   

ممبئی۔مذکورہ مہارشٹرا مخالف دہشت گرد دستہ(اے ٹی ایس)مانسوکھ ہیرن کی موت کے معاملے میں اتوار کے روز دو افراد کو گرفتار کیاہے۔ اے ٹی ایس کے بموجب ملزم ناریش دھارے جو کرکٹ پر سٹہ بازی کرتا ہے نے سچن وازے اور ممبئی پولیس کے برطرف جوان ونائیک شنڈے کو پانچ فرضی سم کارڈس فراہم کئے تھے۔

لکھن بھیاانکاونٹر معاملہ میں شنڈے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سال2020میں پیرول پر رہائی کے بعد سچن وازے سے وہ رابطہ میں آگیاتھااور وازے کے کاموں میں مدد بھی کرنے لگاتھا۔

مہارشٹرا مخالف دہشت گرد دستہ کا کہنا ہے کہ ان دو ملزمین کو مانسوکھ ہیرن کی موت کے معاملے میں گرفتار کیاگیاہے‘ انہیں اتوار کے روزعدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے 30مارچ تک اے ٹی ایس کی تحویل میں رکھنے کی ہدایت ملی ہے۔

آیا مزید لوگوں کا اس کیس میں ہاتھ ہونے کی مہارشٹرا اے ٹی ایس جانچ کررہا ہے اور وہ اس بات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہا ہے کہ اس سارے معاملے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔

وازے کو اس تحقیقات کے ضمن میں گرفتار کیاگیا ہے جو 25فبروری کے روز ممبئی میں مکیش امبانی کے گھر کے قریب میں دھماکو اشیاء سے لیز دستیاب گاڑی کے متعلق کی گئی تھی۔

مکیش ہیرانی کی موت کے معاملے میں نام آنے پر کرائم انٹلیجنس یونٹ میں خدمات انجام دینے والے اسٹنٹ پولیس انسپکٹر وازے کو تبادلہ ممبئی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں سٹیزن فسلیشن سنٹر کردیاگیاتھا‘ اب وہ این ائی اے کی تحویل میں 25مارچ تک ہے‘ وازے پر دھماکو اشیاء سے لیز گاڑی رکھنے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

این ائی اے کے بعد اب مہارشٹرا اے ٹی ایس بھی وازے کی تحویل مانگ رہی ہے‘ اے ٹی ایس کے اعلی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اے ٹی ایس مانسوکھ ہیرن کی موت کی جانچ کے ضمن میں تحویل وازے کی تحویل مانگ رہی ہے۔

تھانے سے ہیرن کی نعش 5مارچ کے روز دستیاب ہوئی تھی