جینیوا،14جون(سیاست ڈاٹ کام) سائنس دانوں نے تازہ تحقیق میں پایا ہے کہ خواتین کاپرٹی سمیت جن تین طریقوں کو مانع حمل کے طورپر استعمال کرتی ہیں ان سے ایچ آئی وی کے انفیکشن کا خطرہ نہیں ہے ۔ سائنس میگزین ’لانسیٹ‘ میں شائع مطالعے میں کہاگیا ہے کہ کاپرٹی ،ڈمپا انجیکشن اورلیوونورجیسٹرل امپلانٹ جیسے مانع حمل کے طریقوں سے ایچ آئی وی انفیکشن کا خطرہ نہیں ہے کیونکہ ان کے موثر ہونے اور محفوظ رہنے کیلئے سبھی معیاروں کی جانچ کی گئی۔
