مانو میں احتجاج ختم کرنے کیلئے طلبہ پر پولیس دباؤ کی شکایت

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے طلبہ سے یہ شکایات بھی موصول ہورہی ہیں کہ حیدرآباد پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاج کو 10 بجے رات تک ختم نہ کئے جانے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ طلبہ نے سیول سوسائٹی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چیف منسٹر کی توجہ مبذول کروائیں۔ طلبہ نے کہاکہ یونیورسٹی کے باہر پولیس کی 40 تا 50 گاڑیاں کھڑی ہیں۔ طلبہ نے الزام عائد کیاکہ مودی حکومت دیگر یونیورسٹیز میں بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے واقعات دہرانا چاہتی ہے۔