مانو کے بی ایڈ اور ایم بی اے کورسیس میں داخلے کی آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ( مانو ) کے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن (CDOE) کی جانب سے بی ایڈ اور ایم بی اے پروگرامس میں داخلوں کے لیے آخری تاریخ میں 17 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے اور انٹرنس 28 ستمبر کو منعقد کیا جائیگا ۔ فاصلاتی تعلیم میں یو جی ، پی جی ، ڈپلومہ اور سرٹیفیکٹ پرگرامس میں بھی داخلے 13 اکٹوبر تک کھلے ہیں اور ایڈمیشن فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر ہے ۔ معلومات کیلئے ویب سائٹ manuuadmissions amrathr.edu.in ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔