نئی دہلی :سپریم کورٹ نے 14 اکتوبر کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق چانسلر فیروز بخت احمد کیخلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ خارج کر دیا اور انہیں اس سلسلے میں مقامی روزنامہ کے پہلے صفحے پر “بولڈ حروف” میں غیر مشروط معافی نامہ شائع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مانو کے اسکول آف ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم کے ڈین پروفیسر احتشام احمد خان کیخلاف “جنسی شکاری” کے ریمارکس کئے تھے۔عدالت نے فیروز بخت کو حکم دیا ہے کہ وہ 4 ہفتوں کے اندر پروفیسر احتشام کو ایک لاکھ ٹوکن ہرجانہ بھی ادا کرے۔