مانچسٹر میں مسجد کی چھت پر بدجانور کا سر رکھ دیاگیا

,

   

مذکورہ ویڈیوز میں دیکھایاگیا ہے کہ دورافراد مسجد کی طرف جارہے ہیں اس میں سے ایک نیچے اترتا ہے اورچھت پر بدجانور کا سر رکھدیتا ہے
منگل کے روز مانچسٹر سے ایک واقعہ کی جانکاری ملی ہے کہ ایک مسجد کی چھت پر مبینہ بدجانور کا سر رکھا گیا ہے۔

اس معاملے کی نفرت پر مشتمل جرم کے طور پر پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ نمازوں کے بعد ہیٹانس مسلمان کمیونٹی ٹرسٹ سے جب مصلی واپس ہورہے تھے اس وقت 9ڈسمبر کے روز یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ مسجد کے ٹرسٹی طیب محی الدین کے حوالے سے بی بی سی نے یہ جانکاری دی ہے۔

محی الدین نے کہاکہ یہ جانکاری ”حقیقت میں تکلیف دہ“ ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں کو بدجانور کے گوشت کو ہاتھ لگانے سے بھی منع کیاگیاہے۔ اس کاسر عمارت کی چھت پر رکھا گیاہے جو مسجد میں داخل ہونے کے ساتھ ہی دیکھائی دیتا ہے۔

ٹرسٹی نے مبینہ کہاکہ اس سے لوگوں کو خوف زدہ کرنے کے لئے یہ رکھا گیاہے۔

بیٹر سی روڈ پر واقع مسجد سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈاکشام فوٹیج پولیس کے حوالے کردئے گئے ہیں۔ مذکورہ ویڈیوز میں دیکھایاگیا ہے کہ دورافراد مسجد کی طرف جارہے ہیں اس میں سے ایک نیچے اترتا ہے اورچھت پر بدجانور کا سر رکھدیتا ہے۔

مذکورہ عظیم مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد انہیں ایک نفرت پر مشتمل جرم کی مسجد کے مقام پر رپورٹ ملی ہے۔ اس خصوص میں ایک تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے۔