مان کا اگنی ویر کی موت پرافسوس کا اظہار

   

چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے جموں کے راجوری میں زیر زمین سرنگ دھماکے میں مارے گئے اگنی ویر جوان اجے سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ مان نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر لکھا کہ انہوں نے فوجی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اجے سنگھ کھنہ رام گڑھ سردارس گاؤں کا رہنے والا تھا۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔اگنی ویر اسکیم کے تحت متوفی نے فوج کی تربیت حاصل کی تھی مگر بدقسمتی سے اس کی زندگی نے وفا نہیں کی۔